ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی بغاوت کی پیشگی خبر نہیں تھی: اوباما

ترکی بغاوت کی پیشگی خبر نہیں تھی: اوباما

Sat, 23 Jul 2016 16:15:43  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک23جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر باراک اوباما نے ان خبروں کی ترید کی ہے کہ امریکا کو ترکی میں ہونے والی بغاوت کا پہلے سے علم تھا یا اس میں امریکا کا کوئی کردار تھا ۔ امریکا ترکی میں جمہوریت کا حامی ہے اور اس طرح کی خبریں مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوان کیا ۔ترکی کے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو انقرہ کے حوالے کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ترکی کی جانب سے ایسی کوئی درخواست کی گئی تو اس کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے گا ۔صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بارے میں امریکا کو علم تھا ۔


Share: